0

امریکی فوج کو قاتل روبوٹ ضرور بنانے چاہئیں، سرکاری پینل کی رپورٹ


واشنگٹن: امریکی کانگریس کے ماتحت نیشنل سیکیورٹی کمیشن آن آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے اپنی تازہ رپورٹ میں زور دے کر کہا ہے کہ امریکی فوج کو عسکری مقاصد کیلیے قاتل روبوٹ ضرور بنانے چاہئیں۔اپنے اصرار کی وجہ بیان کرتے ہوئے اس کمیشن نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جب تک ایسا کوئی خودکار، سرگرم و متحرک، مشینی عسکری نظام نہیں بنایا جائے گا، تب تک ہمیں اس کی خوبیوں اور خاموں کو سمجھنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔اسی بنیاد پر کمیشن نے امریکی فوج سے پرزور اصرار کیا ہے کہ وہ اس نوعیت کے نظام کی تیاری اور عملی آزمائش پر سنجیدگی سے کام کو آگے بڑھائے۔واضح رہے کہ یہ تفصیلی رپورٹ امریکی سلامتی کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کے مختلف پہلوں کا احاطہ کرتی ہے جن میں صنعت، تجارت، پیداوار اور طب وغیرہ کے ساتھ ساتھ عسکری شعبہ بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں