0

بصارت کو ازخود درست کرنے والی انقلابی عینک


ٹوکیو: جو لوگ عینک لگاتے ہیں انہیں احساس ہے کہ لیزر کے بغیر ان کی بصارت ٹھیک نہیں ہوسکتی وہ اس عینک کو ضرور آزمائیں جو کسی آپریشن، دوا اور تکلیف کے بغیربصارت کو درست کردیتی ہے۔اب جاپانی کمپنی کیوبوٹا فارماسیوٹیکلز کے شعبہ بصارت نے دعوی کیا ہے کہ ان کی نئی عینک کو مسلسل پہننے سے بالخصوص دور کی نظر کسی علاج کے بغیر ہمیشہ کے لیے درست ہوجاتی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ عینک پہننے سے جزوی اندھا پن بھی دور ہوسکتا ہے۔کمپنی نے اسے اپنے نام پر کیوبوٹا گلاسِس کا نام دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ ابتدائی نمونے (پروٹوٹائپ) میں شامل ہے لیکن اس کی انسانوں پر آزمائش بھی کی جارہی ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اس سے دور کی نظرمیوپیاکو مثر انداز میں درست کیا جاسکے گا۔ اس عمل میں دور نظر کمزور ہوجاتی ہے جسے درست کرنے کے لیے پوری زندگی عینک لگانی پڑتی ہے۔پہلے مرحلے میں اسمارٹ عینک ایشیا میں فروخت کی جائے گی جہاں آبادی کی بڑی تعداد میوپیا کی شکار ہے۔ کمپنی کے مطابق 20 سال تک کی عمر کے 95 فیصد جاپانی، 96 فیصد جنوبی کوریائی، 85 فیصد تائیوانیوں، اور ہانگ کانگ کے 87 فیصد افراد کو دور کی نظر کے لیے عینک کی ضرورت ہے۔ پوری دنیا میں دوارب 56 کروڑ افراد اسی بصارتی عارضے کے شکار ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں