0

بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا


نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے سے چند قدم کی دوری پر زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں تین کاریں تباہ ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ریڈ زون ایریا میں واقع اسرائیلی سفارت خانے سے چند میٹرز کی دوری پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جب کہ سفارت خانے کے نزدیک 3 کاریں تباہ ہوگئیں۔ جائے وقوعہ کی جانب ہارن بجاتی ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کا گھیراو کرلیا ہے۔نئی دہلی پولیس کے ترجمان نے اسرائیل کے سفارت خانے کے نزدیک دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں