0

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان


اسلام آباد: یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافیکا امکان ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی ہے، مٹی کا تیل 7 روپے، لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافیکی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں