0

کعبہ کے اوپر چاند کے نمودار ہونے کا دلکشن منظر، سبحان اللہ


مکہ مکرمہ: گزشتہ شب خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند کے نمودار ہونے سے پرنور ماحول کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو گیا اور فرزندگان توحید کی زبانوں پر بے ساختہ سبحان اللہ کا ورد جاری ہوگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب 10 بج کر 16 منٹ پر چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ خانہ کعبہ کے اوپر جگمگا رہا تھا۔ یہ منظر گزشتہ برس مارچ کے بعد پہلی بار دیکھا گیا۔ دل لبھانے والے اس منظر نے سب کو مبہوت کرکے رکھ دیا۔ایک طرف خالق کا گھر اور دوسری جانب خالق کی حسین ترین تخلیق چاند کا یوں سجدہ ریز کا ہونے کا منظر انمول و نادر ہے۔ اس منظر کو دیکھنے والوں نے اپنے رب کی ثنا بیان کی اور بے اختیار سبحان اللہ کا ورد زبانوں پر جاری ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں