0

امریکی کمپنی کی ویکسین کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی 85 فیصد موثر


لندن: امریکا کی بائیوٹیک کمپنی نووا واکس نے اپنی کورونا ویکسین کے ٹرائل کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے تحت یہ ویکسین بیماری سے 89.3 فیصد تک تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔امریکا کی معروف بائیوٹیک کمپنی نووا واکس نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز میں دعوی کیا ہے کہ ان کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے برطانیہ اور جنوبی افریقا سمیت کئی ممالک میں ہونے والے ٹرائل کے تمام مراحل بخوبی پورے ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے حاصل ہونے والے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں۔نووا واکس کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرائل میں ثابت ہوا کہ یہ ویکسین کورونا کے خلاف 89.3 فیصد موثر ہے جب کہ سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ ویکسین برطانیہ میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی 85.6 فیصد مزاحمت رکھتی ہے جب کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورنا کی نئی قسم کے خلاف 60 فیصد تک کارگر ثابت ہوئی ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں