0

سنا تھا آج کوئی استعفی آنے والا ہے، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سنا تھا آج کوئی استعفی دینے والا ہے، وہ جو مرتضی عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنا تھے وہ استعفے کہاں گئے؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اپوزیشن پر تنقید کرتیہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سنا تھا آج کوئی استعفی آنے والا ہے، ہم سے جو استعفے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے ان کو چھوڑیں، وہ جو مرتضی عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنا تھے وہ استعفے کہاں گئے؟ وہ استعفے کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئے۔مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں