0

موبائل چارج کی حیران کن ٹیکنالوجی سے اپنے فونز کو تمام جھنجھٹوں سے آزاد کریں


شیاومی کمپنی نے موبائل چارجنگ کے لیے چارجز، کیبل اور چارجنگ اسٹینڈز کی جھنجھٹوں سے آزاد ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرادی ہے جو اب تک کی سب سے انوکھی اور منفرد ایجاد ہے اور جو بیم فارمنگ پر مشتمل ہے۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاومی نے موبائل چارجنگ کے لیے چارجرز، کیبلز یا وائرس لیس اسٹینڈ چارجز کے بجائے ہواوں کا انتخاب کیا جس کے لیے ہوا میں موبائل کی پوزیشن اور توانائی کے ترسیل کا ایک مربوط نظام بنایا ہے جسے ایم آئی ایئر چارج کا نام دیا گیا ہے اور یہ بیم فارمنگ کی طرز پر کام کرتا ہے۔شیاومی کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا نظام پانچ مرحلوں پر مشتمل ہے۔ اسمارٹ فون کی جگہ کا درست پتہ لگانے کے لیے موبائل فون میں اینٹیناز موجود ہیں جب کہ بیم فارمنگ میں موجود 144 اینٹینا براہ راست اسمارٹ فونز پر ملی میٹر چوڑی لہریں منتقل کرتی ہے جو موبائل چارج کرنا شروع کردیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں