0

مہنگائی کی شرح حکومت کے قیام کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعظم


مہنگائی کی شرح حکومت کے قیام کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی شعبے کے حوالے سے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں، مہنگائی میں کمی کی ہماری کوششیں بہترین نتائج لارہی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پی آئی اور بنیادی افراط زر اگست 2018 سے بھی پہلے والی سطح پر آگئے ہیں، میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں