0

اس ہتھیار کے سامنے ہائیڈروجن بم بھی معمولی پٹاخے جیسا ہے، امریکی انجینئر کا دعوی


واشنگٹن ڈی سی: امریکی بحریہ کے ایک انجینئر نے دعوی کیا ہے کہ اس کا ڈیزائن کیا ہوا ہتھیار اس قدر خطرناک ہے کہ اس کے سامنے دنیا کا موجودہ طاقتور ترین ہائیڈروجن بم بھی ایک معمولی پٹاخے جیسا لگے گا۔دی وار زون نامی ویب سائٹ نے گزشتہ دنوں اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں امریکی بحریہ (یو ایس نیوی) کی بعض سرکاری لیکن غیر خفیہ دستاویزات اور پیٹنٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ ایجاد سمیت، دیگر کئی اور ایجادات سالویٹور سیزر پیز صاحب کی ہیں جو امریکی بحریہ میں سینئر ایئرو اسپیس انجینئر کے عہدے پر فائز ہیں۔ویسے تو ڈاکٹر پیز کی تقریبا تمام ایجادات ہی عجیب و غریب ہیں لیکن دی وار زون ویب سائٹ کا دعوی ہے کہ امریکی بحریہ کے ماتحت نیول ایئر وارفیئر سینٹر میں ان یو ایف او پیٹنٹس پر عملا کچھ نہ کچھ کام ضرور ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں