0

وزیراعظم نے اپوزیشن کو اپنے استعفے کی پیشکش کردی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں میں استعفی دینے کو تیار ہوں۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو وزرا کے پارلیمنٹ اجلاسوں میں حاضری کی رپورٹ پیش کی گئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عمر ایوب اور حماد اظہر کی پارلیمانی کارکردگی کی تعریف کی جب کہ دیگر وزرا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پوری قوم کا نمائندہ فورم ہے جہاں ہر وزیر جوابدہ ہے، جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کے استعفوں کی ڈیڈلائن ختم ہونے کا ذکر بھی سامنے آیا جس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کو اپنے استعفے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں میں استعفی دینے کو تیار ہوں، استعفی دینے کے لیے ہمت و جرات چاہیے جو ان میں نہیں، اگر ان میں استعفی دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہ بھاگتے، نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملک کا لوٹا پیسہ واپس کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں