0

ڈینیئل پرل کیس؛ عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے سرکاری ریسٹ ہاس منتقل کرنے کا حکم


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کو سرکاری ریسٹ ہاس منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں احمد عمر شیخ اور دیگر کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ احمد عمر شیخ عام ملزم نہیں بلکہ دہشتگردوں کا ماسٹر مائنڈ ہے اور عوام کیلئے خطرہ ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احمد عمر شیخ کا دہشتگردوں کیساتھ تعلق ثابت کریں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ احمد عمر 18 سال سے جیل میں ہے، دہشتگردی کے الزام پر کیا کارروائی ہوئی؟، بد نیتی یہ تھی کہ بار بار حراست میں رکھنے کے احکامات جاری ہوئے، وفاق دکھا دیں ان لوگوں کیخلاف اس کے پاس کیا مواد ہے، ہر کیس کی ایک تاریخ ہو تی ہے، اس مقدمہ کی تاریخ کا ہمیں نہیں معلوم، کسی کو حراست میں رکھنے کا مطلب ہے نو ٹرائل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں