0

اوپن بیلٹ کی حمایت کیلئے عمران خان کے بڑوں کے فون آرہے ہیں، مریم نواز


مظفر آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ اوپن بیلٹ کی حمایت کیلئے عمران خان کے بڑوں کے فون آرہے ہیں لیکن ہم نے انکار کردیا۔مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط کشمیر کے ساتھ عمران خان کا نام آتاہے، راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں عمران خان کا نام نہ لیں، سنا ہے کوٹلی میں آج عمران خان آرہے ہیں، وہ آج کشمیریوں کیلئے کیا پیغام لا رہے ہیں ؟ وزیراعظم کو ڈر لگتاہے لوگ ان کا گریبان پکڑیں گے، ایک تو ویسے ہی بیچارہ کسی جلسے میں جانے کے قابل نہیں رہا،کشمیر کس منہ سے آئے گا۔مریم نواز نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی مفادات اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک ہے، کچھ حقائق ایسے ہیں جن کا جواب عمران خان اور ان کو لانے والوں کو دینا ہوگا، کیوں ایک تابعدار بن کر پاکستان کو خارجہ اور داخلی محاذ پر کمزور کیا؟ پاکستان میں چار دفعہ آمرانہ حکومت رہی ہے، کسی ڈکٹیٹر کے دور میں بھارت کو ہمت نہیں ہوئی کشمیر اپنے نام کرسکے، عمران خان جواب دیں کشمیر کے ہاتھ سے جانے کے بعدبھی حکومت بے بسی کی تصویر کیوں بنی، دومنٹ کی خاموشی آپ کی مجرمانہ خاموشی ہے، عمران خان کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے میں ناکام کیوں ہوئے، ان کی خارجہ پالیسی کہاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں