0

اپوزیشن مذاکرات کرلے ورنہ ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، شیخ رشید


راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو بات چیت کی دعوت دیتا ہوں، مذاکرات کرو ورنہ دو ماہ میں سیاست ختم ہو جائے گی۔لال حویلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوشش ہے ملک کو مسائل سے نجات دلائی جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا حامی ہوں تنخواہوں میں اضافہ کریں گے، چند ارب سرکاری ملازمین لے گئے تو قیامت نہیں آجائے گے، تسلیم کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے، لیکن یہ مہنگائی چوروں اور ڈاکوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ہے، اربوں روپے لوٹ کر باہر بھیجنے والے ڈٹ کر عمران خان کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی بلکہ سینیٹ کا الیکشن لڑے گی، جس اسمبلی پر مولانا فضل الرحمان نے لعنت بھیجی تھی اب اسی میں اپنے ممبران کے لئے ووٹ لینے جائیں گے، جو نیا سینیٹر بنے گا کیا پی ڈی ایم اسے کہے گی استعفی دو، فضل الرحمان بچوں کے گھیرے میں آگئے ہیں، فضل الرحمان نے کہا پنڈی آئیں گے کہا آ چا پلاساں مگر بھاگ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں