0

برف سے بنی فیراری کار کی سوشل میڈیا پر دھوم


یورپ کے شمال میں واقع ملک لیتھوینیا میں برفباری سے لطف اندوز ہونے والے جوڑے نے برف کو تراش کر معروف کار فیراری کی ہو بہو نقل تیار کر لی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیتھوینیا کی پینیویزیس کانٹی میں مسلسل ہونے والی برف باری نے ہر طرف دلکش مناظر پیدا کردیئے ہیں، اسی دوران جب برفباری رکی تو ایک جوڑے نے دو دن کی محنت کے بعد مشہور اطالوی گاڑی کی برف سے بنی نقل تیار کرلی۔برف سے مجسمے بنانا تو عام سی بات ہے لیکن جوڑے نے جس محنت سے فیراری کار تیار کی ہے جو قابل داد و ستائش ہے۔ اس کی سب سے دلچسپ بات گاڑی کا حجم فیراری کے اصل حجم کے برابر ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں