0

راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار


راولپنڈی: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان کو جلد ہی دو کامیابیاں مل گئیں۔ڈین ایلگر 15 رنز کر آٹ ہوئے تو حسن علی نے اگلی ہی گیند پر وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر ہی بولڈ کردیا۔ فاف ڈپلسی اس اننگز میں بھی ناکام رہے اور 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے جب کہ ایڈن مارکرم نعمان علی کو شارٹ مارنے کے چکر میں کیچ دے بیٹھے وہ 32 رنز بناکر آٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں