0

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ سے رابطہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو کشمیر کی صورتحال پر خطوط ارسال کر دئیے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق خطوط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور وادی کی کشیدہ صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے، اور وزیر خارجہ نے اپنے خطوط میں بھارت کی طرف سے پاکستان مخالف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کے ذریعے آبادیاتی تناسب بدلنا چاہتا ہے۔خطوط میں وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی پر مبنی ڈوزیئر کا بھی ذکر کیا، اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے اور ای یو ڈس انفولیب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اور اپنے خط میں دسمبر 2020 میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ اور علاقائی سلامتی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں