0

آئی سی سی پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ میں کپتان بابراعظم کا چھٹا نمبر


لاہور: آئی سی سی پلیئرزٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپرجب کہ بولنگ میں حسن علی نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 21 درجہ ترقی پالی۔آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرزرینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپرآگئے۔ محمد رضوان کی رینکن میں 19 درجے بہتری آئی ہے۔ بولرزمیں فاسٹ بولرحسن علی 21 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آگئے۔بیٹنگ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دودرجے ترقی پاکرتیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا بدستور پہلا اور آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے لابوشین کا نمبر چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی اب درجہ بندی میں پانچویں نمبرپرآ گئے ہیں۔ فہیم اشرف 66 ویں سے 47 ویں فواد عالم چار درجے ترقی پا کر 74 ویں نمبر پر آ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں