0

سرخ مٹی میں لپٹی ہوئی پراسرار مصری ممی


سڈنی: آثارِ قدیمہ کے آسٹریلوی ماہرین نے ایک ایسی مصری ممی دریافت کی ہے جو تقریبا تین ہزار سال قدیم ہے اور جسے سرخ مٹی میں لپیٹ کر تابوت میں بند کیا گیا تھا۔تابوت میں بند یہ ممی 1800 کے زمانے میں ایک برطانوی آسٹریلوی سیاستدان سر چارلس نکلسن نے مصر سے خریدی تھے جسے 1860 میں یونیورسٹی آف سڈنی کے عجائب گھر کو عطیہ کردیا گیا تھا۔ تب سے آج تک یہ ممی اسی عجائب گھر میں محفوظ ہے۔گزشتہ 160 سال کے دوران جدید سے جدید تر آلات کے ذریعے اس ممی کا معائنہ کیا جاتا رہا ہے۔ البتہ اس کا تابوت کبھی کھول کر نہیں دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں