0

سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ، طیارے کو آگ لگا دی


ریاض: سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر یمن کے حوثی باغیوں نے حملہ کرکے ایک طیارے کو نذر آتش کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی اور اس دوران ہوائی اڈے پر موجود ایک طیارے کو بھی آگ لگا دی گئی۔کرنل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ شہریوں کو حوثیوں کے خطرات سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ حملہ آوروں کو سخت جوابی کارروائی دیکر پسپا کردیں گے۔ حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں