0

فیس بک کا سیاسی پوسٹوں کو کم کرنے کا فیصلہ


سان فرانسسو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ کچھ ممالک کے لیے سیاسی مواد کو نیوز فیڈز پر سے بتدریج کم کردیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کینیڈا، برازیل اور انڈونیشیا میں اور آئندہ ہفتوں میں امریکا کے صارفین کے لئے نئی فیڈز پر آنے والے سیاسی مواد کو عارضی طور پر کم کردیا جائے گا۔سیاسی مواد کو کم کرنے کا اعلان فیس بک کمپنی اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی مماملات میں اور ووٹرز کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پوسٹوں کے نیوز فیڈز پر آنے کے عمل کو کم سے کم کردیں گے۔اس حوالے سے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے گزشتہ ماہ ہی عندیہ دیدیا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سیاسی گفتگو کے درجہ حرارت کو کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ لوگ سیاست اور لڑائی دیکھنا یا سننا نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں