0

کھال سے چپک کر بیماری کا پتا لگانے والا طبی اسٹیکر ایجاد


واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں نے انتہائی باریک اور بے حد مختصر سوئیوں والا ایک ایسا اسٹیکر ایجاد کرلیا ہے جسے کھال پر چپکا کر کسی بھی بیماری کا پتا لگایا جاسکے گا۔یہ اسٹیکر واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے ایجاد کیا ہے اور یہ ڈسپوزیبل ہے، یعنی ایک بار استعمال کے بعد ناکارہ ہوجاتا ہے۔بیماری کا پتا لگانے کیلیے اسٹیکر کو کھال پر رکھ کر تھوڑا سا دبایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی باریک سوئیاں کھال میں معمولی سا اندر سرایت کرجاتی ہیں اور جلد کی سطح سے ذرا نیچے موجود جسمانی مائع کی بہت معمولی مقدار اپنے اندر جذب کرلیتی ہیں۔یہ جسمانی مائع ایسے مادوں سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی صحت یا بیماری سے براہِ راست تعلق رکھتے ہیں۔ان میں حیاتی کیمیائی مرکبات (بایوکیمیکلز) کے علاوہ بایومارکرز کہلانے والے مادے بھی شامل ہیں جو بیماری و صحت کی مختلف کیفیات کا براہِ راست پتا دیتے ہیں۔اسٹیکر کا اندرونی نظام انہی مادوں کا تجزیہ کرکے متعلقہ فرد میں کسی بیماری کے موجود ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بتاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں