0

کے پی ٹی اور بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق افسران کیخلاف نیب ریفرنس دائر


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں 2 ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سابق چیرمین کے پی ٹی ، سابق جنرل منیجر کے پی ٹی سید جمشید زیدی ، سی ای او کراچی انٹرنیشنل ٹرمینل خرم ایس عباس، ایم ایس کراچی انٹرنیشنل کنٹنیر ٹرمینل اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر سرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 21.45 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔نیب نے سابق چیرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فاروق ، سابق چیرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار انور قمبرانی، سابق چیرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی ظہیر ہزارہ، ڈائریکٹر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی جاویدخان اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 984.86ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں