0

اسلام آباد میں حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے باوجود سرکاری ملازمین کا دھرنا


اسلام آباد: حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے باوجود سرکاری ملازمین کا دھرنا جاری ہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات وفاقی حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے تحت حکومت نے گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ بجٹ تک 20 فیصد عبوری اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم جمعرات کی صبح سرکاری ملازمین نے ایک مرتبہ پھر دھرنا دے دیا۔احتجاجی ملازمین کا موقف ہے کہ جب تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا اور ہمارے گرفتار ملازمین رہا نہیں کئے جاتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی شاہراہ دستور گزشتہ روز میدان جنگ بن گئی تھی جب کہ مشتعل ملازمین نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی گاڑی بھی روک لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں