0

روبی میگابائٹ: بوسنیا کا پہلا موسیقار روبوٹ


سرائیوو: بوسنیا ہرزیگووینا کے مشہور راک بینڈ دوبیوزا کولیکتیو میں ایک نیا موسیقار روبی میگابائٹ شامل ہوا ہے جو دراصل ایک انسان نما روبوٹ ہے۔یہ روبوٹ اس بینڈ کی خصوصی فرمائش پر گزشتہ سال سرائیوو یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں نے تیار کیا ہے۔مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے روبی میگابائٹ میں وہ ساری عادتیں اور خصلتیں شامل کی گئی ہیں جو کسی راک بینڈ کے انسان ممبر میں ہوسکتی ہیں۔اسے کھانے پینے اور شور مچانے کے علاوہ موسیقی بھی بہت پسند ہے جبکہ دوبیوزا میں بیس گٹار بجاتا ہے۔دوبیوزا گروپ نے پچھلے سال اسے اپنے البم فیک نیوز کیلیے ڈیزائن کروایا تھا لیکن البم ریلیز ہونے کے بعد بھی اسے اپنے گروپ میں شامل رکھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں