0

نظامِ شمسی کا سب سے دور چھوٹا سیارہ دریافت


ہوائی: یہ ایک چھوٹا سیارہ (planetoid) ہے جس کا قطر صرف 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔ سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ تقریبا 20 ارب کلومیٹر، یعنی زمین کے مقابلے میں 132 گنا زیادہ ہے اور اسی وجہ سے سائنسدانوں نے اسے فار فار آٹ یعنی دور، بہت دور کا نام دیا ہے۔اسے 2018 میں یونیورسٹی آف ہوائی کی رصدگاہ سے دریافت کرنے کے بعد ماہرینِ فلکیات نے 2018 اے جی 37 کا عارضی نام دیا تھا، لیکن تب انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ سورج سے اس کا فاصلہ کتنا ہے کیونکہ آسمان میں اس کی جگہ بہت آہستگی سے تبدیل ہورہی ہے۔مختلف دوربینوں سے دو سال تک اس کا محتاط مطالعہ کرنے کے بعد سائنسدانوں پر انکشاف ہوا کہ سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ 132 فلکیاتی اکائیوں جتنا (تقریبا 20 ارب کلومیٹر) ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں