0

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف


لاہور: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور میں کھیلے جارہے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم صرف ایک رن پر بابراعظم رن آٹ ہوگئے۔کپتان کے آٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 64 گیندوں پر سنچری مکمل کی، محمد رضوان نے سات چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں