0

آپ کا ڈجیٹل ہمزاد، آپ کی خوداعتمادی بڑھا سکتا ہے


سوئزرلینڈ: بہت سے خواتین و حضرات کئی وجوہ سے عوامی گفتگو سے کتراتے ہیں اوراس کمی سے زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ لیکن اگر انہیں افراد کو ان کا ڈجیٹل ہمزاد یا ان سے مشابہہ ماڈل کو پراعتماد دکھایا جائے تو اس سے جھجک ختم کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔گفتگو میں پریشانی کا سامنا کرنے والے خواتین و حضرات کو انہی جیسا ماڈل یا اوتار دکھایا گیا۔ لوگوں نے اپنے ہی ڈجیٹل کلون کو پراعتماد انداز میں مضبوط بدن بولی (باڈی لینگویج) کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر اس کا اثر بھی لیا۔سوئزرلینڈ میں یونیورسٹی آف لازین کی ماریان شمٹ مسٹ اور ان کی ٹیم نے 76 افراد کو ایک مطالعے کا حصہ بنایا۔ ان میں اکثریت انڈرگریجویٹ طلباوطالبات کی تھی اور خوتین کی تعداد 33 فیصد تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں