0

ملک کے مستقبل 5 سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے، وزیراعظم


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل 5 سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے بلکہ ترقی کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جیلانی پارک میں میواکی جنگل منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں ہر 5 سال بعد الیکشن ہوتا ہے، بدقستمی سے حکومتیں صرف 5 سال کا سوچتی ہیں تاکہ اس منصوبے کے اشتہارات دے کر اگلے الیکشن میں جیت سکیں، لیکن ملک کے مستقبل کبھی 5 سال کی منصوبہ بندی سے نہیں بنتے، بلکہ طویل مدتی منصوبہ بندی سے ترقی ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں 12 کلائمٹ زون نہیں لیکن ہمارے ہاں میں 12 موسم ہیں، ملک بھر میں شجرکاری کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور زیتون کے جنگلات کا خاموش انقلاب آنے والا ہے، ساری قوم کو اس میں شرکت کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں