0

تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری


اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے 20 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے 20 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق حکمران جماعت نے خیبرپختوخوا سے 10 امیدواروں، پنجاب سے 5 ، سندھ اور اسلام آباد سے دو دو جب کہ بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لئے ایک ٹکٹ جاری کیا ہے۔فہرست کے مطابق حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گے، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، عون عباس بپی، بیرسٹر علی ظفر اور ڈاکٹر زرقا پنجاب سے سینیٹ کے امیدوار ہوں گے، فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو سندھ سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے، شبلی فراز، ثانیہ نشتر، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ، دوست محسود، ہمایوں مہمند، فیصل سلیم، نجی اللہ خٹک خیبرپختوخوا سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں، جب کہ بلوچستان سے سینیٹ میں تحریک انصاف کے واحد امیدوار عبدالقادر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں