0

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی


لاہور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے، قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جنیمن ملن اور ریزا ہینڈرکس نے کیا تاہم شاہین آفریدی نے صرف 4 کے مجموعی اسکور پر جنیمن ملن کو پویلین واپس بھیج دیا تاہم ریزا ہینڈرکس نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی لیکن عثمان قادر کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے۔چوتھے نمبر پر آنے والے پیٹ بجلون نے بھی 42 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ان کی وکٹ محمد نواز لے اڑے جس کے بعد ڈیوڈ ملن نے ذمہ دارانہ اننگز کا مظاہرہ کیا اور 25رنز بنائے جس کے باعث مہمان ٹیم نے 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں