0

میڈیا ہاسز پر حملہ کیس؛ گواہ نے فاروق ستار اور دیگر کو شناخت کرلیا


کراچی: ایم کیو ایم رہنماں کے خلاف ملک مخالف تقاریر اور میڈیا ہاسز پر حملوں کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گواہ نے فاروق ستار اور دیگر رہنماں کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملک مخالف نعروں، دہشت گردی اور میڈیا ہاس پر حملے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، قمر منصور اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔گواہ انسپکٹر علی رضا کی جانب سے بیان قلمبند کرایا گیا ساتھ ہی گواہ نے فاروق ستار اور دیگر کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا۔ گواہ نے بیان میں کہا کہ 22 اگست کو بانی ایم کیو ایم نے ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی، فاروق ستار، عامر خان اور دیگر اسٹیج پر موجود تھے، بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے دوران ایم کیوایم رہنما پنڈال میں موجود شہریوں کو اکساتے رہے۔گواہ نے کہا کہ اسٹیج پر موجود عامر خان اور فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم سے کہا حکم کی تعمیل ہوگی، جلسے میں موجود لوگوں نے ایم کیو ایم رہنماں کے اکسانے میں گاڑیوں کو جلایا، ایم کیو ایم رہنماں کے اکسانے پر کارکنان نے میڈیا ہاوسز پر حملہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں