0

نااہل کو بچانے کیلیے پورا عدالتی نظام جھونکا جارہا ہے، مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جارہا ہے۔مریم نواز نے جاتی امرا سے ڈسکہ کے لئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جتنے بھی ہتھکنڈیاستعمال کرلے انہیں ناکامی ہوگی، جہاں جہاں ووٹ ڈلے گا ن لیگ وہاں جیتیگی، جن کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے وہی بندہ مشکل میں ہے، سلیکٹرزاور سلیکٹڈکاراستہ ہم روکیں گے، قانون سازی اور بات چیت بندہ تابعدار کے ساتھ نہیں ہوسکتی، تبدیلی کو ووٹ دینے والے چھپتے پھر رہے ہیں، ووٹرز نے اچھا کیا کیونکہ عمران خان کا بے نقاب ہونا ضروری تھا، تبدیلی کا نام لیکرووٹ لینیوالے کاچہرہ عوام کے سامنے آگیابہت اچھاہوا، نااہل شخص نے ایک یونین کونسل نہیں چلائی اسے اٹھاکروزیراعظم بنادیاگیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس فائز کو وزیراعظم کے کیسز سننے سے منع کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو بچانے کے لیے جو الفاظ استعمال ہوئے ہیں، جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو اس کے بالکل الٹ ہوا تھا، انصاف کے 2 نظام کیخلاف آوازاٹھارہیہیں، لوگ چہرے، ریمارکس اور فیصلوں کے فرق دیکھ رہے، ایک نالائق کو بچانے کیلئے سارا نظام مفلوج کردیاگیاہے، نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام، عدلیہ ججز کی عزت کو جھونکا جارہا ہے اور سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ججز پر بھی یہ بات گراں گزرتی ہے کچھ مجبور بھی ہوسکتے ہیں، لیکن عدلیہ کی ساکھ کے لیے یہ اچھی چیز نہیں، ایک شخص کو بچانے کے لیے عدلیہ اور عدل کا پورا نظام جھونکنا عقلمندی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں