0

کورونا سے ایک دن میں مزید 58 افراد جاں بحق


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 83 لاکھ 99 ہزار 623 ہوگئی ہے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 262 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ53 ہزار 090 ، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 367، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 368، اسلام آباد میں 42 ہزار 513، بلوچستان میں 18 ہزار 924، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 408 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 937 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں