0

جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے بینچ کی سربراہی کریں گے


اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے بینچز کی تشکیل دے دیے۔جسٹس قاضی فائز عیسی پیر 22 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے میں بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے بینچ نمبر چار کی سربراہی کریں گے۔ جسٹس یحیی آفریدی بھی جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے سپریم کورٹ کے ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کو کسی بینچ کا حصہ نہیں بنایا گیا اور وہ چیمبر ورک کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں