0

کوئی گھر آکر بھی پیشکش کرے تب بھی پاکستان سے باہر نہیں جاں گی، مریم نواز


جاتی امرا: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی گھر آکر بھی پیشکش کرے تب بھی پاکستان سے باہر نہیں جاں گی۔جاتی امرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے، روز انڈے، مرغی، سبزی ، پیٹرول و بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ،عوام پر مسلط لوگ حکومت کررہے ہیں ہمیں ان کا راستہ روکنا ہے، بیک ڈور رابطوں کی ان کو ضرورت ہے جو حکومت میں ہیں، ایک پیج والوں نے کہنا شروع کر دیا کہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنا، پی ڈی ایم عوام کی نمائندہ ہے اور اپوزیشن کو عوامی آواز میں اپنی آواز ملانی پڑے گی، پی ڈی ایم کو توڑنے والے خود ٹوٹتے نظر آئیں گے۔ عوام جو حالات دیکھ رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ کہیں سینیٹ الیکشن سے پہلے تحریک عدم اعتماد ہی نہ آ جائے۔ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے درخواست سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف جب بیرون ملک گئے تھے تو میں نے بھی لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی، یہ درخواست کورونا کی وجہ سے زیر التواہے،کچھ وزرا کہہ رہے ہیں کہ مریم کو باہر بھیج دیں لیکن وہ باہر نہیں جائیں گی، میرا اپنی صحت سے متعلق بھی ایک چھوٹا سامسئلہ ہے ، میری سرجری ہونی ہے جو ملک میں نہیں ہو سکتی اس کے باوجود نہیں جاں گی، یہ خوشی حکومت کو نہیں دوں گی۔ جینا مرنا پاکستان میں ہے، اب فیصلہ کرلیا ہے حکومت کو ای سی ایل سے نام نکالنے کا نہیں کہوں گی، اگر گھر آکر بھی کوئی پیشکش کرے تب بھی پاکستان سے باہر نہیں جاں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں