0

سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی جاری


کراچی / کوئٹہ: سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ سندھ اسمبلی کی 2 جب کہ بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ امیدواروں کی جانب سے کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل سست ہونے کے الزام لگائے گئے تاہم مجموعی طور پر کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر 2 گلستان جوہر، ائیر پورٹ، سچل، ملیر سٹی، ملیر کینٹ اور میمن گوٹھ سمیت اطراف کے علاقوں پر مشتمل ہے، اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 627 ہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے غلام مرتضی بلوچ کیانتقال پرخالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ، پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد سمیت دیگر آزاد امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں