0

سینیٹ انتخابات ریفرنس؛ الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کیلئے تجاویز طلب


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کے دوران الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کررہا ہے۔ عدالتی حکم پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران فاضل بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے چیف الیکشن کمشنر سے استفسار کیا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ائینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، انتخابات سے کرپشن کو ختم کرنے کا طریقہ کار ایکٹ میں موجود ہے۔ ہم نے مانیٹرنگ اور پولیٹیکل فنانس ونگ کو مضبوط کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں