0

عراق میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملہ، ایک ہلاک اور 9 زخمی


بغداد: عراق میں امریکی فضائی اڈے کو نامعلوم مقام سے 3 میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں غیر ملکی سول کنٹریکٹر ہلاک اور امریکی فوجی سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمال میں نیم خود مختار علاقے کردستان کے شہر اربیل میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔ ایک میزائل فوجی اڈے سے ٹکرایا جب کہ دو قریب ہی موجود فوجیوں کی رہائشی عمارتوں پر گرے۔امریکی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں ایک سول کنٹریکٹر ہلاک جب کہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں