0

مالک کے انتقال کے بعد 50 لاکھ ڈالر پالتو کتے کو منتقل


ناش ویلی: امریکا میں موجود ایک کتا چند لمحوں میں ڈالروں کو لکھ پتی اور پاکستانی روپوں میں کروڑ پتی بن چکا ہے۔اس 8 سالہ کتیا کا نام لولوہے جو ایک نئے نگراں مارتھا برٹن کی زیرِ کفالت ہے ۔ جب جب وہ اصل مالک سے ملنے جاتی تھیں وہ اس کتیا کو اپنے ساتھ رکھتی رہیں اور یوں یہ جانور اپنے مالک کے ساتھ ساتھ مارتھا سے بھی مانوس ہوگیا۔لولو کا اصل مالک بِل ڈورِس تھا جو ایک سال قبل انتقال کرچکا ہے۔ اس نے ساری زندگی شادی نہیں کی لیکن اپنے کاروبار سے غیرمعمولی رقم کمائی تھی۔ تاہم اپنی وفات سے قبل ہی وہ اپنی جائیداد سے 50 لاکھ ڈالر لولو کے نام کرچکا تھا تاکہ اسے پوری زندگی دیکھ بھال کے لیے خرچ کیا جاسکے۔ مارتھا کہتی ہیں کہ بِل اپنی پالتو لولو سے بہت محبت کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں