0

نواز شریف کو غنڈوں کا منسوخ کردہ پاسپورٹ نہیں چاہیے، ترجمان (ن) لیگ


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غنڈوں کا منسوخ کردہ پاسپورٹ نواز شریف کو نہیں چاہئے وہ جب چاہیں گے پاکستان آئیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو جعلی اور نااہل سیاسی دہشتگردوں سے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی ضرورت نہیں، غنڈوں کا منسوخ کردہ پاسپورٹ نواز شریف کو نہیں چاہیے، وہ جب چاہیں گے پاکستان آئیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل کے حوالے سے ایک شخصیت بینقاب ہوگئی، جو لوگ اس لئے مسلط کئے گئے ہوں کہ کمیشن لا کر عمران حان کو دیں ،وائٹ کالر بدمعاش حکومت چلا رہے ہیں، گلی محلے کے بدمعاشوں کی طرح لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں،وزیراعظم نے گلی کے غنڈے حکومت میں رکھے ہوئے ہیں ،ٹاوٹس اور فرنٹ مینز کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں