0

ٹک ٹاک کو راز داری کے قوانین کی خلاف ورزی پر کڑی تنقید کا سامنا


برلن: چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو یورپی یونین کی صارفین کی تنظیم جانب سے رزداری قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور بچوں سے پوشیدہ اشتہارات اور نامناسب مواد چھپانے میں ناکامی پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی صارفین کی تنظیم بی ای یو سی نے ٹک ٹاک کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ یورپی یونین کی طاقتور گروپ کی سفارشات پر ٹک ٹاک کو پابندی کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔یورپی یونین کے صارفین کے گروپ BEUC نے اپنی شکایات میں متعدد امور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اور ایپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت سے متعلق اقدامات ناقص ہیں۔یورپی صارفین کے گروپ نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک بچوں اور نو عمر صارفین سے بے ہودہ اشتہارات اور نامناسب مواد بھی چھپانے میں ناکام رہا ہے اور خود اپنی خدمات کی شرائط پر عمل درآمد سے بھی قاصر نظر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں