0

یہ اسٹیکر بلڈ پریشر اور دیگر جسمانی کیمیکل کی پیمائش کرسکتا ہے


سان ڈیاگو: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے جسمانی مائعات میں مختلف بایو مارکر ناپنے والا ایک اسٹیکر بنایا ہے جو بلڈ پریشر کی پیمائش بھی کرسکتا ہے۔اس لچکدار پیوند (پیچ) کو صحت کا نگراں (مانیٹر) بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ جامعہ کیلیفورنیا کی ٹیم کے ماہرین نے ڈاکٹ ٹکٹ کی جسامت کے برابر دنیا کا پہلا پیوند بنایا ہے جوایک ہی وقت میں قلب اور دل کی رگوں کے سگنل، بلڈ پریشر اور دیگر کیمیائی اتار چڑھا پر نظر رکھ سکتا ہے۔اس ایجاد کی پشت پر لچکدار برقیات کا اہم کردار ہے۔ اس ایجاد میں بلڈ پریشر سینسر بنانے والی ٹیم کا بالکل الگ ہے جبکہ کیمیائی قلبی اور طبعی امور کو چانچنے والا نظام ایک دوسری ٹیم نے بنایا ہے۔ پورا الیکٹرونکس ایک باریک پالیمر پر چپکایا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں