0

سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ہمارے لوگوں کو خریدنا چاہتی ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے، وزیراعظم


غازی بروتھا: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کیلیے منڈی لگی ہوئی ہے۔غازی بروتھا میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ درخت مستقبل کے لیے ضروری ہیں، موسمیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے بلین ٹری منصوبے کو کامیاب کرنا ہوگا، بدقسمتی سے ماضی میں ہم نے درخت لگانے پر توجہ نہیں دی اور جنگلات کو بے دردی سے ختم کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کرپٹ لوگوں نے صرف پیسا چوری نہیں کیا بلکہ ملک کی اخلاقیات بھی تباہ کردیں، پیسے کی چوری سے زیادہ بڑا نقصان یہ ہے کہ فضا بنادی کہ کرپشن تو عام بات ہے اور کوئی بری چیز نہیں، یہ چیز کرپشن سے زیادہ خطرناک ہے، کوئی ایک مثال دکھادیں کہ کوئی ملک خوشحال بھی ہو اور وہاں کرپشن بھی ہو، پٹواریوں، سرکاری ملازمین اور تھانے داروں کی کرپشن اور رشوت خوری سے عوام پریشان ضرور ہوتے ہیں لیکن اس سے ملک تباہ نہیں ہوتا بلکہ ملک تباہ تب ہوتا ہے جب اس کا وزیراعظم اور وزرا کرپشن کرنا شروع کردیں، جب وزیراعظم کرپشن کرتا ہے تو پیسہ باہر لے جانا اس کی مجبوری ہوتی ہے، ورنہ لوگوں کو نظر آجائے گا، چوری کرنا ایک نقصان اور چوری کا پیسہ باہر بھیجنا یعنی منی لانڈرنگ کرنا اس سے بھی بڑا نقصان ہے جس سے ملک تباہ اور مقروض ہوجاتا ہے۔عمران خان نے شریف فیملی کے بارے میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف خود بھی باہر، بچے، منشی اسحاق ڈار اور داماد بھی باہر شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، دونوں خود اور ان کے بچے مہنگی ترین رولز رائس کار چلا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ یہ گوال منڈی میں نہیں برطانیہ کے محلات میں پیدا ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو دیکھیں تو لگتا ہے باپ کی سائیکل کی دکان نہیں بلکہ مے فیئر میں رولز رائس کی دکان تھی، ان کے پاس ایک کاغذ اور کوئی ثبوت موجود نہیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں