0

ناسا نے مریخ کی تازہ ترین ویڈیو، تصاویر اور آوازیں جاری کردیں


ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے 19 فروری کو مریخ پر اترنے والے اپنے کھوجی مارس پریزروینس روور کی ویڈیو کے علاوہ مریخ کا وسیع منظر نامہ (پینوراما) اور وہ مریخی آوازیں آن لائن جاری کردی ہیں جو اس کھوجی کے آلات نے وہاں سے ریکارڈ کی ہیں۔ویڈیو میں پریزروینس کو کئی کلومیٹر اونچائی سے مریخی سطح پر اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ منظر واقعتا ایسا ہے کہ جسے دیکھ کر آپ کو اپنے دل کی دھڑکنیں رکتی ہوئی محسوس ہوں گی۔مریخ کا وسیع منظر نامہ یعنی پینوراما کئی تصویروں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ دراصل پریزروینس روور کے گرد ایک دائرے کی شکل میں پھیلا ہوا منظر ہے جس کی تمام تصویریں اس کھوجی پر نصب طاقتور کیمرے نے 360 درجے کے زاویئے تک گردش کرکے کھینچی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں