0

وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے


کولمبو: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے کولمبو پہنچنے پر ان کے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر کولمبوایئرپورٹ پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔وزیراعظم عمران خان کو کولمبو پہنچنے پر گلدستے پیش کیے گئے اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے وہ سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے کی دعوت پر کولمبو پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبد الرزاق داد،معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں