0

پشاور زلمی کی ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ


کراچی: پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس لن اور محمد رضوان نے کیا تاہم کرس لن صرف ایک رن بناکر آٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈان آنے والے جیمس وینس اور اوپنر محمد رضوان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور اسکور آگے بڑھایا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 82 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد محمد رضوان 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم جیمس وینس نے صہیب مقصود کے ساتھ بھی جارحانہ 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم صہیب مقصود 36 رنز بناکر آٹ ہوگئے جس کے بعد جیمس وینس نے 84 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 193 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، صہیب اللہ اور محمد عمر کی جگہ عثمان قادر اور شاہ نواز دھانی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے روی بوپارہ اور عماد بٹ کی جگہ ٹام کیڈمور اور شرفانے رادر فورڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں