0

تحریک انصاف کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان


لاہور: تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہے ڈسکہ ضمنی الیکشن پرالیکشن کمیشن( ECP) کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں جسے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتیہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا لیکن فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں