0

وزن میں صرف 5 فیصد کمی بھی ذیابیطس سے بچاسکتی ہے، تحقیق


الینوئے: امریکا میں کی گئی ایک وسیع تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن میں صرف 5 فیصد کمی کرکے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑی حد تک ختم کیا جاسکتا ہے۔اس تحقیق کیلیے تقریبا 24 ہزار مختلف النسل امریکیوں کی صحت سے متعلق اعداد و شمار استعمال کیے گئے جو 2001 سے 2016 کے دوران، دو بڑے مطالعات کے دوران جمع کیے گئے تھے۔میسا (MESA) اور نینز (NHANES) کے عنوان سے یہ دونوں مطالعات بالترتیب 1999 اور 2000 میں شروع ہوئے، جو آج تک جاری ہیں۔مذکورہ تحقیق میں جہاں یہ معلوم ہوا کہ زائد الوزن (اوور ویٹ) اور موٹے افراد کے ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی شرح نمایاں طور پر زیادہ ہے، وہی یہ بھی پتا چلا جو لوگ اپنا وزن صرف 5 فیصد کم کرنے میں کامیاب ہوئے، ان کی بڑی تعداد ذیابیطس سے محفوظ رہی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں