0

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ


کراچی: پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، کوئٹہ کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2،2 میچز کھیلے ہیں جس میں پشاور کو ایک میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ کوئٹہ کی ٹیم اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں